پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا۔

0
17

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈکل سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔

پنجاب سول سروس ترمیمی بل کی پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظوری لی جائیں گی۔ پنجاب پولیس آڈر ترمیمی بل 2024 کو ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا۔

پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اٹھارٹی ترمیمی بل کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، پنجاب اسمبلی اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

پرائس کنٹرول ترمیمی بل آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے منظور کرایاجائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاو نوٹسز اور تحریک التوکار پیش کی جائیں گی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال جنڑ کریں گے۔

Leave a reply