پنجاب میں مہنگائی تمام صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے،عظمیٰ بخاری

0
14

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پنجاب میں مہنگائی تمام صوبوں کی نسبت سب سے کم ہےایک ادارہ 24 گھنٹے چیزوں کے کنٹرول کیلئے وجود میں آچکا ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ خوش قسمت ترین وزیر اطلاعات ہوں جس کے پاس اپنی وزیر اعلیٰ کی کارکردگی بتانے کیلئے بہت کچھ ہوتا ہے،آج کچھ خوش خبریں ہیں جو پنجاب کے عوام کیلئے سنانا چاہتی ہوں،آج وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا گھر سکیم کا دورہ کیاآج سے 15 لاکھ پنجاب حکومت کےقرضے کے تحت گھروں کی تعمیر شروع ہو گئی ہے،لوگ خوش اتنے ہیں کہ جیسے انکی سنی گئی ۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں مہنگائی تمام صوبوں کی نسبت سب سے کم ہےایک ادارہ 24 گھنٹے چیزوں کے کنٹرول کیلئے وجود میں آچکا ہے،ایسا نہیں کہ صرف رمضان میں مجسٹریٹ حرکت میں آئےاب 24 گھنٹے ادارہ طلب اور رسد کی ضرورت کو جانچے گے،وزیراعلیٰ پنجاب کس طرح عوامی مسائل پر نظر رکھتی ہیں،مہنگائی ٹوٹل صوبائی مسئلہ تھا اور جس طرح کے اقدامات پنجاب لے رہا ہے کوئی اسکا ثانی نہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ منڈیوں کی بولی کیسی لگائی جاتی ہیں وزیراعلیٰ ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں،منظم انداز میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،جرم اور جرائم کی تعداد میں اضافہ کسی بھی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہوتاہےلاہور کی رپورٹ میں 43 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ،قتل، اغوا،چوریاں اور ڈکتیوں میں 50 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ،یہ تمام فیگرز کراس چیک کسی بھی جگہ سے کیے جاسکتے ہیں ایف آئی آر کے اندراج میں کمی سے جرائم کم نہیں ہوتےجرائم میں کمی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس فورس خراج تحسین کی مستحق ہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ کچھ دن پہلے تحریک فساد نے احتجاج کی کال دی26 ڈسٹرکٹ کے اندر احتجاج کی کال دی گئی،13جگہوں پر ورکرز نکلے باقی علاقوں سے لوگوں نے نکلنے کا سوچا ہی نہیں،پنجاب کے عوام سمجھدار ہے فسار اور فتنے کو روک دیا ہےفضا اور ہوائیں کنٹرول کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ،ہمارے علاقوں کو صفائی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات ضرور کررہے ہیں بھٹے اور چمنیوں کو کنٹرول میں لارہے ہیں۔

Leave a reply