پنڈی ٹیسٹ چوتھاروز:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

0
11

راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھےروزکاکھیل مکمل ،بنگلہ دیش کےخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری۔دوسری اننگ میں قومی ٹیم نے1وکٹ کےنقصان پر23رنزبنالیے۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےپہلےٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کی پہلی اننگ کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 94رنز درکار ہیں،عبداللہ شفیق 12رنز جبکہ کپتان شان مسعود 9رنز کیساتھ کریز پر موجودہیں،قومی اوپنر صائم ایوب صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
واحد وکٹ بنگلہ دیشی باولر شرف السلام نے حاصل کی،چائے کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 565 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی،بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل کر لی،اس سے پہلے بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ سکور555 رنز تھا۔
مشفیق الرحیم نے 191 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، مشفیق الرحیم کی یہ 11 ویں ٹیسٹ سنچری ہے،مشفیق الرحیم 191 رنز،شادمان اسلام 93 رنز، مہدی حسن میراز 77 رنز،لٹن داس 56 رنز،مومن الحق 50 رنز،شرف السلام 22 رنز،کپتان نجم الحسن16 رنز ، شکیب الحسن 15 رنز، ذاکر حسن 12 رنز اور حسن محمود بغیر کوئی رنز بنائےآؤٹ ہوئے، ناہید رانا ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین ، شاہین شاہ آفریدی ،خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 94رنز، چھٹی وکٹ کی شراکت میں 114 رنز اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے ، بنگلہ دیش نے چوتھے روز 316 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ اغاز کیا، پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی تھی۔

Leave a reply