پہلاٹی 20:جنوبی افریقہ ویمنزٹیم نےپاکستان کوشکست دیدی

0
10

پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ ویمنزکرکٹ ٹیم نےپاکستان کو 10 رنز سے شکست دےدی۔
پاکستان جنوبی افریقہ ویمنزٹی ٹوئنٹی سیریزکاپہلامیچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں تزمین برٹس کی 56 رنز کی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں حاصل کیں جس کےبعدانہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔جبکہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں قومی ویمنزٹیم مقررہ 20اوورزمیں5وکٹوں کےنقصان پر122 اسکورکرسکی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی 5 وکٹیں 47 رنز پر گر گئی تھیں جس کے بعد عالیہ ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔دونوں ٹیم کو ہدف کے قریب لیجانے کے باوجود میچ نہ جتواسکیں، عالیہ ریاض 52 اور فاطمہ ثنا 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔یوں قومی ٹیم کو سیریز کے پہلے میں میچ میں 10اسکورسےشکست ہوگئی۔تین میچزکی سیریزمیں ابھی تک جنوبی افریقہ ویمنزٹیم کو1-0سےبرتری حاصل ہے۔
سیریزکادوسرامیچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے باقی دونوں میچز بھی ملتان میں 18 اور 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف، فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔
جنوبی افریقا اسکواڈ:
لورا وولوارڈ، تزمین برٹس، اینیک بوش، ماریزان کپ، چلو ٹریون، اینری ڈیرکسن، سن لوس، سینالو جفتا، سیشنی نائیڈو، آیا بونگا کھاکااورتمی سکھونے شامل ہیں۔

Leave a reply