پہلی حج پرواز 160 حجاج کرام کو لیکر کراچی پہنچ گئی

0
42

حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جدہ سے پہلی حج پرواز 160 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔  پی آئی اے ترجمان کے مطابق حجاج کرام کا پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر، ایئرپورٹ منیجر اور دیگرافسران نے استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے 171 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی، سرکاری حج سکیم کے تحت تقریباً 19 ہزار 500 حجاج کرام، پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 14 ہزار 900 افراد اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور کیلئے بعد از حج پروازیں چلا رہی ہے، پی آئی اے بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

Leave a reply