پیرس اولمپکس : کھیلوں کےمیلےکی اختتامی تقریب کل ہوگی

0
15

پیرس اولمپکس ،کھیلوں کےسب بڑےمیلےکی اختتامی تقریب کل ہوگی۔
اختتامی تقریب پیرس کے مرکزی سٹیڈیم سٹیڈ دی فرانس میں منعقد ہوگی ۔ میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے ہوگا۔اختتامی تقریب میں پاکستان کی خاتون اتھلیٹ فائقہ ریاض قومی پرچم اٹھائیں گی ۔
اختتامی تقریب میں فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے، آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کے بعد فائقہ ریاض پرچم اٹھائیں گی۔

Leave a reply