پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں، بیرسٹر سیف

0
17

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف نےکہاہےکہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف کاکہناتھاکہ یہ درحقیقت ’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے، ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر وار کیا، اب پیکا ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے آزادیِ صحافت کو بھی سلب کر لیا گیا ہے، اقتدار کے لیے جعلی حکومت نے آزادیِ صحافت کو بھی نگل لیا، ہم اس کالے قانون کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جعلی حکومت میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں بچا جسے تباہ نہ کیا گیا ہو، ایسی سخت پابندیاں بدترین آمریت میں بھی نہیں دیکھی گئیں۔

Leave a reply