چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےسرجری کاآغازسلیکشن کمیٹی سے کرتے ہوئے وہاب ریاض اور عبد الزاق کی چھٹی کراونے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوامریکا اورورلڈچیمپئن بھارت کےہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی تھی،جس کی وجہ سےقومی ٹیم گروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی،جس پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےپی سی بی میں بڑےپیمانےپرسرجری کااعلان کیاتھاجس پراب آغازہوگیاہے۔
نئی سلیکشن کمیٹیوں میں وائٹ بال کی ٹیم کی سلیکشن میں مذکورہ فارمیٹ کے کپتان جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ٹیسٹ کپتان شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 5 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں محمد یوسف، اسد شفیق، جیسن گلیپسی اور گیری کرسٹن شامل ہوں گے، جبکہ کپتان بھی کمیٹی کا رکن ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست اور ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے ٹیم کے اخراج کے بعد ٹیم میں سرجری کا آغاز کیا ہے۔
بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کے عمل کے پہلے مرحلے میں سابق سلیکشن کمیٹی کے اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کمیٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
ملتان ٹیسٹ:انگلینڈکیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کے معاملہ
اپریل 4, 2024 -
آدھا جہاز اور آدھا ہیلی کاپٹر متعارف
مئی 17, 2024 -
ایڈہاک جج تعیناتی:(ر)جسٹس مظہر عالم میاں خیل پھررضامند
جولائی 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔