پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کےلئے حکمران جماعت ن لیگ نےمحمودخان اچکزئی سےرابطہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ن لیگ کا اصرار ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس کے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مذاکرات براہِ راست ہوں۔ ن لیگ نے محمود خان اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست لیکن پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کےمطابق محمود اچکزئی کو کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کریں ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے سربراہ محمود اچکزئی کو عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا ۔تاکہ ملک میں ’’سیاسی استحکام‘‘ لایا جا سکے پارٹی کا ’’چوری شدہ‘‘ مینڈیٹ واپس لیا جا سکے اور پارٹی کے قید کارکنوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کاکہناہےکہ بیرسٹر گوہر علی خان نے چند ماہ قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو باور کرایا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ضروری ہے جس کے بعد عمران خان نے اس کی منظوری دے دی تھی، پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو حکومتی جماعتوں سے بات چیت کا مینڈیٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ذرائع کےمطابق پی کے میپ کے چیئرمین کو مینڈیٹ دینے کے بعد عمران خان نے ایک سے زائد مرتبہ میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ اچکزئی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان یا پی ٹی آئی سے بات کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔