پی ٹی آئی نےآج کاجلسہ ملتوی کرنےکااعلان کردیا

0
15

پاکستان تحریک انصاف نےآج اسلام آبادمیں شیڈول جلسہ ملتوی کرکے8ستمبرکوکرنےکااعلان کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سےآج کےجلسےکااین اوسی معطل ہونےپرتحریک انصاف نےآج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کردیاجبکہ پی ٹی آئی نے8ستمبرکوجلسےکااعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف نےاعلامیہ جاری کیاہےکہ بانی پی ٹی آئی نےجیل سےہدایت جاری کی ہےکہ اسلام آبادمیں ہونےوالےآج کےجلسےکی تاریخ تبدیل کی جارہی ہے۔
عمر ایوب، اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہنگامی ملاقات کی جس میں آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آبادانتظامیہ کےمطابق 22اگست کےجلسےکااین اوسی مذہبی جماعتوں کےاحتجاج کی وجہ سے منسوخ کیاگیاہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آبادنےایک نوٹیفکیشن جاری کیاہےجس کےمطابق 40ہدایات کےساتھ پی ٹی آئی کو8ستمبرکوجلسےکی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 8ستمبرکوانتظامیہ جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے گی تاہم جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کرینگے ۔ لوگ شام چار بجے اکھٹے ہونگے اور7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا ۔

Leave a reply