سابق وفاقی وزیرحماداظہرنےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس سابق (ٹویٹر) پر تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سےاحتجاج کے طور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
رہنماتحریک انصاف حماداظہرنےاعلان کرتےہوئے کہاہےکہ پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے اور رضامندی شامل تھی ، ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور بانی پی ٹی آئی تک محدود رسائی اور یک طرفہ معلومات پہنچائی گئیں ۔ بد قسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی لہذا میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کچھ دنوں سےتحریک انصاف کےلاہورکےصدرچودھری اصغرکےخلاف سازش ہورہی تھی جن کوعہدےسےہٹوادیاگیا۔کچھ ریجنز میں ہمارے رہنما بہت پریشان ہیں لیکن خان صاحب کو اطلاع تک نہیں،اکثر فیصلے میرٹ کے بجائے لابنگ کا نتیجہ تھے ایسی صورتحال میں مفاد پرست فائدہ اٹھاتے ہیں، میں آج سے صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں پی ٹی آئی کا کارکن رہوں گا ۔
خیال رہے حماد اظہر حال ہی میں منظر عام پر آئے تھے اور خیبر پختون خوا ہ میں جلسے سے بھی خطاب کیا تھا ۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©