ڈونلڈٹرمپ کاغزہ پرقبضہ کرنےکااعلان

0
42

امریکی صدرڈو نلڈٹرمپ نےغزہ پرقبضہ کرتےہوئےکہاکہ امریکہ غزہ کوٹیک اوورکرکےاس کاکنٹرول سنبھالےگا۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ امریکہ غزہ کوٹیک اوورکرکےاس کاکنٹرول سنبھالےگا،امریکہ غزہ میں خطرناک ہتھیاروں کوناکارہ بناکرغزہ کی تعمیرنوکرےگا،امریکہ غزہ کوترقی دےکرہزاروں ملازمتیں پیداکرےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فلسطینی غزہ کو چھوڑ دیں، تعمیر نو کا کوئی کام نہیں ہوگا،ہم علاقے کے لوگوں کیلئے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، مجھے امید ہے کہ جنگ بندی سے خونریزی ختم ہو جائے گی، بہت سے ممالک جلد ہی ابراہم معاہدے میں شامل ہوں گے۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ میں اسرائیل، غزہ اور سعودیہ کا دورہ کروں گا، سعودی عرب بہت مددگار ثابت ہوگا،،نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ہم نے حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا،فلسطینیوں کےپاس غزہ چھوڑنےکےعلاوہ دوسراکوئی راستہ نہیں ہے،چین اگرجوابی طورپرٹیرف عائدکرتاہےتووہ بھی ٹھیک ہے۔چینی صدرسےمناسب وقت پربات کریں گے،اس پرکوئی جلدی نہیں۔
امریکی صدرکامزیدکہناتھاکہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ایران نیوکلیئرہتھیاربنانےکےقریب ہے،ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا،ایرانی صدرسےبات چیت کریں گے،ایران نےحملہ کرنے یامجھے مارنے کی کوشش کی تومکمل طورپرتباہ ہوجائےگا،ایرانی تیل کی دوسرےممالک میں فروخت پرپابندی لگانےکااختیاررکھتےہیں۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ غزہ اب خطرناک جگہ ہےوہ رہنےکےقابل نہیں رہی،دیکھتےہیں کہ مصراورلبنان فلسطینیوں کوقبول کرتےہیں یانہیں،غیرقانونی تارکین وطن کوملک سےباہرنکالوں گا،مجرموں کوکسی صورت امریکہ میں برداشت نہیں کروں گا،غیرقانونی تارکین وطن نےکئی شہریوں کی جانیں لیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کاکہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ، جس کے تحت امریکہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ ٹرمپ غزہ کا مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ بدل سکتا ہے، میں اور ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرے۔

Leave a reply