کرکٹ کی بہترکےمشن کےلئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کرکٹرز سے لاہور میں طویل ملاقات کی۔سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے۔چار روز اور انڈر 19 کرکٹ پر خصوصی توجہ دینے جبکہ سمر سیزن میں بھی کرکٹ کرانے کی تجاویز دے دیں ۔
ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم امریکااورورلڈچیمپئن بھارت کےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعدمیگاایونٹ کےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی۔جس سےشائقین کرکٹ مایوس ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر چیئرمین مین پی سی بی محسن نقوی نےسابق کرکٹرز سے طویل مشاورت کی۔سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے۔4 روزہ میچز اور انڈر 19 کے ٹورنامنٹس کرانےاور ونٹر سیزن کے ساتھ سمر سیزن میں بھی کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے کی تجاویز دیں۔ اسلام آباد، پشاوراور دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی سفارشات پیش کی گئیں۔
سابق کرکٹرز نے پاکستانی کوچز کے معیار اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور پچز کے معیار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےکرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین پی سی بی نے ان کی تجاویز اور سفارشات پر عملدرآمد کرکے کرکٹ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے سے اتفاق کیا اور کہا کہ کرکٹ کی بہتری کےلئے مشاورتی عمل جاری رکھیں گے۔
تیسراٹی ٹوئنٹی:زمبابوےنےپاکستان کوشکست دیدی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راحت فتح علی خاں کے بعد درفشاں نے بھی عمرہ کر لیا
اپریل 6, 2024 -
وفاقی کابینہ کااجلاس طلب،اہم فیصلےمتوقع
جولائی 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔