
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا نو سالہ دورِ حکومت بالآخر اپنے اختتام کو پہنچا۔ لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو نیا لیڈر منتخب کر لیا ہے، جو جلد ہی کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
جسٹن ٹروڈو 2015 میں پہلی بار وزیرِاعظم منتخب ہوئے تھے، تقریباً ایک دہائی تک ملک کی سیاست کے مرکز میں رہے۔اپنی الوداعی تقریر کے دوران جسٹن ٹروڈو خاصے جذباتی دکھائی دیے۔
جسٹن ٹروڈونے خطاب میں بطور وزیرِاعظم اپنی کامیابیوں، چیلنجز اور یادگار لمحات کا ذکر کیا،اُنہوں نے اعتمادکااظہارکرنےپر اپنی جماعت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ان کے لہجے میں جذبات کا رنگ واضح تھا اور بعض مواقع پر ایسا لگا کہ وہ اپنے احساسات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم اس یادگار لمحے کے دوران ایک غیر معمولی اور دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ جیسے ہی جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے روانہ ہونے لگے، انہوں نے اپنی وہ مخصوص کرسی بھی اپنے ساتھ لے لی، جس پر وہ نو سال تک بطور وزیرِاعظم بیٹھ کر حکومتی امور سرانجام دیتے رہے تھے۔ اس واقعے نے سیاسی حلقوں میں ایک دلچسپ بحث کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
اس طرح جسٹن ٹروڈو کا دورِ حکومت ایک جذباتی اور منفرد اختتام کو پہنچا اور اب کینیڈا ایک نئی قیادت کے ساتھ ایک نئے سیاسی دور میں داخل ہو رہا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سموگ کیس:حکومت کولانگ ٹرم پالیسزبنانےکی ضرورت ہے،عدالت
نومبر 12, 2024 -
آئی فون 16 پرو ماڈلز کے کیمرے کتنے مختلف ہوں گے؟
مئی 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔