گلگت بلتستان میںسیاحت کے فروغ کیلئےبڑا معاہدہ ہو گیا

0
69

پاکستان ٹوڈے: سیاحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات، شمالی علاقہ جات جانیوالےملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری۔

گلگت بلتستان میںسیاحت کے فروغ کیلئےبڑا معاہدہ ہو گیا۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے SIFC کا گرینتفصیلات کے مطابق کا گرین ٹورازم منصوبہ انقلابی اقدام کیسے ثابت ہو گا؟

تفصیلات سامنے آ گئی ,حکومت گلگت بلتستان اور گرین ٹورازم کمپنی کا سیاحت کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پایا گیا ہے، جس کے مطابق گلگت بلتستان کے 44 سرکاری خستہ حال گیسٹ ہاوسز کو جدید طرز پر تیار کیا جائے گا۔ معاہدے میں شامل گیسٹ ہاوسز جو کئی برسوں سے بند پڑے ہیں اور سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں۔

ان گیسٹ ہاوسز کی تزین و آرائش سے علاقے میں سیاحت کے شعبے میں ناصرف بہتری آئے گی ،بلکہ روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے۔ ان گیسٹ ہاوسز کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کے بعد سیاحوں کاگلگت بلتستان کی جانب رجحان بڑھے گا۔ گرین ٹوارزم کمپنی ابتدائی طور پر 3 بلین کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونیوالا سالانہ منافع کا 20 فیصد گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال ہو گا، جبکہ سالانہ آمدنی کا 35 فیصد گلگت بلتستان حکومت کو صوبے کی ترقی کیلئے ملے گا۔یوںگلگت بلتستان میں SIFC کےمنصوبے گرین ٹورازم سے سیاحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات متوقع ہیں۔

Leave a reply