ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے،امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنےکہاہےکہ ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہےاورکرتےرہیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرکاہفتہ وار پریس بریفنگ کےدوران کہناتھاکہ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔
میتھوملرکامزیدکہناتھاکہ مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔
حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمپنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی تھیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی اسمبلی کااجلاس طلب:19نکاتی ایجنڈاجاری
اگست 30, 2024 -
میڈیا کا آج کل بس جھوٹی خبریں چلاکرریٹنگ لو: چیف جسٹس
فروری 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔