ہندوستان کو کیا حق ہے کہ وہ اپنی آزادی کا جشن منائے،مشعال ملک

0
14

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نےکہاہےکہ ہندوستان کوکیاحق ہےکہ وہ اپنی آزادی کاجشن منائے۔
15 اگست بھارت کےیوم آزادی پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےایک ویڈیوپیغام جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ آج ہندوستان اپنے 77 ویں آزادی کا جشن منا رہا ہےدنیا سے پوچھنا چاہتی ہوں، ہندوستان کو کیا حق ہے کہ وہ اپنی آزادی کا جشن منائے،ہندوستان نے گزشتہ 77 سال سے کشمیریوں کی آزادی کا حق چھینا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں پوری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہےبھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قصائی خانہ کھولا ہوا ہے۔
مشعال ملک کامزیدکہناتھاکہ بھارت نے ایک پوری قوم کا آزادی کا حق سلب کیا ہوا ہے،ہزاروں لاکھوں کشمیریوں کو بھارت کی دہشت گرد آرمی نے شہید کردیا ہے،ہماری ہزاروں ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کے سہاگ اجڑ گئے ہیں،ہزاروں خواتین نیم بیوہ کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اپنےپیغام میں مشعال ملک کاکہناتھاکہ میرے شوہر یسین ملک اس وقت تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں ہیں،یسین ملک کو ہندوستان پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے،یسین ملک کا ہندوستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ چھوڑ دو ہمارا کشمیرہمیں آزادی کے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے،دنیا سے سوال کرتی ہوں کہ تمام اقوام کو آزادی کا حق ہےکشمیریوں سے آزادی کا حق سلب کیا جارہا ہے،5 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے،عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت پر دفاعی اور معاشی پابندیاں عائد کی جائیں،بھارت دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔

Leave a reply