ہواوے کے میٹ 70 موبائل فون کی خوبی کیا ہے؟چینی ٹیکنالوجی کمپنی کے موبائلز میں ایسی کیا خاص بات ہے، جو امریکی کمپنی ایپل میں بھی موجود نہیں؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
چینی موبائل فون کمپنی ہواوے نےمیٹ 70سیریز کے نئے فونز متعارف کرادیے، فون میں نیا آپریٹنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے۔ملٹی نیشنل کمپنی نے اس بار جو فونز لانچ کیے ہیں، ان میں گوگل اینڈرائیڈ کی بجائے چین میں ہی تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس نیکسٹ فراہم کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی نے مغربی کمپنیوں کے غلبے کو توڑنے کیلئے یہ اقدام کیا ہے۔ایپل کا آئی او ایس اور گوگل کا اینڈرائیڈ اس وقت دنیا بھر میں زیادہ تر موبائل فونز میں استعمال ہوتا ہے، تاہم اب ہواوے نے بھی اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا ہے۔
ہارمونی نیکسٹ پہلا مکمل مقامی طور پر تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہے، جو چین کیلئے مغربی ٹیکنالوجیز پر انحصار کم کرنے اور سافٹ ویئر کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔اس سیریز کے جو نئے فونز پیش کئے گئے ہیں ان میں میٹ 70، میٹ 70 پرو، میٹ 70 پرو پلس اور میٹ 70 آرایس شامل ہیں۔
ہواوے میٹ 70 کے بنیادی ماڈل کی ریم 12 جی بی پلس سٹوریج 256 جی بی کی قیمت تقریباً 64 ہزار ایک سوروپے رکھی گئی ہے۔نئے جدید فون میں 6 سے 7 انچ کی ایل ٹی پی اولیڈ سکرین کے ساتھ 5500 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے۔ فی الحال یہ فونز چین میں ہی دستیاب ہوں گے بعد میں انہیں دیگر ملکوں میں لانچ کیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم سے 30 لاکھ سے زیادہ موبائلز کی پہلے ہی بکنگ ہو چکی ہے۔
گوگل کا نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف
دسمبر 14, 2024یوٹیوب میں ایک اور دلچسپ فیچر صارفین کیلئے متعارف
دسمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔