یوریاکھادکی قلت سےبچنےکیلئےحکومت کااہم اقدام

0
13

وفاقی حکومت نےملک میں یوریاکھادکی قلت سےبچنےکےلئےمزیداقدامات کی تیاری کرلی۔
ذرائع کےمطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج اہم فیصلے متوقع ہے، وزارت صنعت وپیداوار نےیوریا پلانٹس کوگیس کی بلاتعطل فراہمی کی تجویز دے دی، موجودہ شرائط وضوابط پرفاطمہ اور ایگری ٹیک کو گیس فراہم کرنے کی تجویزدی گئی۔
ذرائع کےمطابق مارچ2025 تک پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی تجویز دی گئی ہے، پلانٹس کوگیس کی فراہمی پر یوریا کی کوئی قلت نہیں ہوگی، گیس کی فراہمی معطل کرنے پر3 لاکھ51ہزار میٹرک ٹن یوریاکی قلت کا تخمینہ ہے،ای سی سی نے گزشتہ ہفتے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

Leave a reply