یوٹیوب نے لائیو سٹریمنگ براہ راست کمانے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
یوٹیوب کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، دنیا بھر میں معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ نے لائیو سٹریمنگ براہ راست کمانے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا۔
اس نئے فیچر کے تحت یوٹیوب پر لائیو ویڈیوز چلانے والے مواد تخلیق کار اب اپنی سٹریمنگ سے براہ راست پیسہ کما سکیں گے، جس سے انہیں ناصرف زیادہ آمدنی حاصل کرنے کا موقع ملے گا، بلکہ ان کے مداحوں کے ساتھ روابط میں بھی بہتری آئے گی۔
یوٹیوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ نئی کمائی کی سہولت لائیو سٹریمنگ کے دوران مختلف ’’منافع بخش‘‘ فیچرز کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جیسے کہ سپر چیٹس اور سپر سٹیکرز، ان فیچرز کا مقصد سٹریمرز کو اپنے ویوئرز سے براہ راست مالی مدد حاصل کرنے کی سہولت دینا ہے۔ اور لائیو ویڈیوز کے دوران ویوئرز کو پیغام بھیجنے اور خاص پیغامات یا ایموجیز کے ذریعے سٹریمر کی حمایت کرنے کی اجازت دینا ہے۔
ان کے ذریعے سٹریمرز لائیو سیشنز کے دوران زیادہ روابط قائم کر سکتے ہیں اور اپنی کمائی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔یوٹیوب نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ یہ فیچرز سٹریمرز کو اپنی تخلیقات کے بدلے زیادہ تیزی سے آمدنی حاصل کرنے کا موقع دیں گے، خاص طور پر ان صارفین کیلئے جو لائیو سٹریمز اور انٹرایکٹو سیشنز کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رواں ہفتےڈالرکےمقابلےمیں روپیہ مضبوط ہوا
ستمبر 28, 2024 -
کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان
نومبر 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔