یوٹیوب نےفیملی سینٹرل ورلڈ وائڈ فیچر متعارف کرا دیا۔اب والدین اپنے یوٹیوب استعمال کرنیوالے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔
یوٹیوب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر والدین اور بچوں کے درمیان بہتر ماحول پیدا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے والدین کو اس بات پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی کہ آیا ان کے بچے ویڈیو پلیٹ فارم پر کیا کچھ کر رہے ہیں۔والدین اپنے یوٹیوب اکاؤنٹس کو فیملی سینٹر آپشن میں جا کر اپنے بچوں کے اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے یوٹیوب کی سرگرمی دیکھ سکیں گےکہ انہوں نے کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، کن چینلز کو سبسکرائب کیا اور وہ ویڈیوز پر کیا کمنٹس پوسٹ کر رہے ہیں۔
اس فیچر کے تحت نئی ویڈیو اپ لوڈ یا لائیو سٹریم ہونے کی صورت میں والدین کو رہنمائی کیلئے ایک ای میل موصول ہوں گی۔ اس فیچر کا مقصد والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق اور آن لائن پروٹیکشن میں مدد فراہم کرنا ہے۔
چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری میں بڑی پیشرفت
ستمبر 14, 2024سوئٹزر لینڈ میں تارکین وطن کو در پیش چیلنجز
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر اسرائیلی کا سخت ردعمل
اپریل 15, 2024 -
پنجاب یونیورسٹی کا 133واں کانووکیشن14 مئی کو ہوگا
مئی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔