یوٹیوب کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ

0
66

یوٹیوب کے ویب ورژن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ۔

دنیا کے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے ویب ورژن کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر یوٹیوب کو استعمال کرنیوالے صارفین جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔

گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نئے ڈیزائن کو متعارف کرانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے، نیا ڈیزائن ابھی یوٹیوب پریمئم کے محدود صارفین کو دستیاب ہے۔نئے یوزر انٹرفیس میں ویڈیو دیکھنے کے تجربے اور مواد کی دریافت کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈر انفارمیشن، کمنٹس اور ریکومینڈڈ جیسے شعبوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔نئے ڈیزائن کی آزمائش یکم جولائی تک ہوگی، جس کے بعد اگست تک ممکنہ طور پر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نئے ڈیزائن سے یوٹیوب کے ویب ورژن پر ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بہتر ہوگا۔

اس نئے ڈیزائن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز بھی موجود ہوں گے، جن میں سے ایک زبردست فیچر کے تحت صارفین دیکھی جانیوالی ویڈیوز کے بارے میں سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔

Leave a reply