یوگنڈامیں بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ نےبڑےپیمانےپرتباہی مچادی ،9افراد ہلاک جبکہ 40مکانات تباہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق یوگنڈا کے مشرقی ضلع بلمبولی میں گزشتہ رات بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سےمتعددافرادملبےتلےدب گئے،جس کےباعث 9افرادہلاک ہوگئے،جبکہ مزیدہلاکتوں کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔
ضلع بلمبولی کے اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ رات تین ذیلی کاؤنٹیوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ صبح ملبے کےنیچےسے9لاشیں نکا لی گئیں، جبکہ مزید اموات کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے مکانات تباہ گئے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت سرکاری سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں،خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کی صورت میں انسانی امداد بھیجے گی۔
امریکہ:مشرقی ریاستوں میں ڈورن طیاروں کی پروازیں
دسمبر 14, 2024چلی:زلزلےکےشدیدجھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔