یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کا مسودہ کہیں اور سے آیا،عطاتارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کا مسودہ کہیں اور سے آیاہے۔
نجی چینل سےگفتگو کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی، مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا۔ کامران مرتضیٰ اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں، فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، ڈرافٹ میں وزیر قانون، ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔ آئینی عدالت کو ہیڈ کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کامسودہ کہیں اور سے آیا۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔