14اگست کوجلسےکی اجازت:عدالت کی ڈپٹی کمشنرکوہدایت

0
19

14اگست کوجلسےکی اجازت کےمعاملےپرعدالت نےڈپٹی کمشنراورپی ٹی آئی کوہدایت کردی۔
چودہ اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نےتحریک انصاف کوہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرکودوبارہ دوخواست دی جائے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو قانون کے مطابق نئی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نےدرخواست گزاروکیل سےاستفسارکیاکہ اگرانتظامیہ کسی اورجگہ جلسےکی اجازت دیتی ہےتوپھرپی ٹی آئی کےوکیل نےکہاکہ جلسے کی جگہ تبدیل کرلیتے ہیں ۔
درخواست گزاروکیل نےکہاکہ بالکل درست ہے ہم ناصر باغ ،موچی گیٹ پر جلسہ کرلیتے ہیں ۔ ہم جلسے کی تاریخ بھی13 اگست کو کرلیتے ہیں۔
سرکاری وکیل نےموقف اپنایاکہ چودہ اگست کو شہری مینارپاکستان پرآزادی کاجشن مناتےہیں،مختلف مائنڈسیٹ کے لوگ مینار پاکستان کا وزٹ کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کوبھی جلسے کی مینار پاکستان پراجازت نہیں دی  گئی۔
عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Leave a reply