190ملین پاؤنڈریفرنس:عدالت نےوکلاکوجرح کاآخری موقع دیدیا
190ملین پاؤنڈریفرنس میں عدالت نےوکلاکوجرح کاآخری موقع دےدیا۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےکی ۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
بشریٰ بی بی کےوکیل کی عدم موجودگی کے باعث کیس کے آخری گواہ پر جرح نہ ہو سکی ۔
وکلا صفائی نےکہاکہ ڈینگی بخار کی وجہ سے وکیل عثمان گل کی طبیعت ناساز ہے۔کیس کی سماعت ملتوی کی جائے ۔
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے چار وکلا کے وکالت نامے عدالت میں جمع ہیں ۔ عثمان گل موجود نہیں ہیں تو دیگر تین وکلا میں سے کوئی وکیل جرح کر لے۔ بشریٰ بی بی کے دیگر تین وکلا کی جانب سے التوا کی درخواست نہیں آئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیس کی سماعت جاری رکھنے کی ڈائریکشن یہ خود لے کر آئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی بھی اب یہ خود کر رہے ہیں۔ عدالت وکلا صفائی کو کیس کے آخری گواہ پر جرح کے 24 مواقع دے چکی ہے، وکلا صفائی کی التوا کی درخواست مسترد کی جائے ۔
عدالت نے وکلا کو جرح کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےعہدےکاحلف اٹھالیا
جنوری 21, 2025حکومت ان ایکشن:خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف بل منظور
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
برطانیہ میں سردتیزہواؤں کےباعث سیکڑوں پروازیں منسوخ
دسمبر 24, 2024 -
جاپان:جزیرے کیوشو سے سمندری طوفان شانشان ٹکراگیا
اگست 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔