190ملین پاؤنڈریفرنس کیخلاف دنیابھرمیں مذمتی قراردادپیش کرینگے،فیصل چودھری

0
14

فیصل چودھری نےکہاہےکہ 190ملین پاؤنڈریفرنس کےخلاف دنیابھرمیں مذمتی قراردادپیش کرینگے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےفیصل چودھری کاکہناتھاکہ 190ملین پاؤنڈریفرنس میں ایک بھی ثبوت نہیں تھا،نیب ایک آلہ کاربن چکاہے،نیب کی تحقیقات فراڈہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 190ملین پاؤنڈریفرنس کےفیصلےکےخلاف ہرفورم پرجائینگے،ریفرنس کےخلاف دنیابھرمیں مذمتی قراردادپیش کرینگے،بشریٰ بی بی کوعمران خان کی اہلیہ ہونےپرسزادی جارہی ہے۔
واضح رہےکہ 190ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کو14سال قیداوردس لاکھ روپےجرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو7سال قیداورپانچ لاکھ روپےجرمانہ کی سزاسنائی گئی۔

Leave a reply