190ملین پاؤنڈکیس : تفتیشی افسرپرجرح مکمل نہ ہوسکی

0
8

190ملین پاؤنڈکیس میں آج بھی تفتیشی افسرپرجرح مکمل نہ ہوسکی۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث نیب پراسیکوٹرز نے عدالت سے سخت آرڈر پاس کرنے کی استدعا کی۔
نیب پراسیکوٹرنےموقف اپنایاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل سے نہیں فیصلہ سنانے سے روکا ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکلا جرح مکمل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ 25 سماعتیں ہو چکی ہیں کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں ہو رہی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے۔ معاون وکیل خالد یوسف چودھری نے عدالت سے استدعا کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کے جیل پہنچنے پر کیس کے تفتیشی افسرپر جرح کا آغاز کیا گیا۔کیس کے تفتیشی آفسرپر آج بھی جرح مکمل نہ ہو سکی ۔
عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply