800 سال پرانا درخت سیاحوں کی توجہ کا مرکز

0
52

جنوبی کوریا کا 800 سال پرانا درخت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جنوبی کوریا کے اس قدیم درخت کی عمر 8 سو سال ہے اور یہ 17 میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس درخت کا نام گنگکو ہے، جو جنوبی کوریا کا مقامی درخت ہے اور اس نسل کے بہت سے درخت ملک میں عام پائے جاتے ہیں۔

اس درخت کو جو چیز خاص اور مختلف بناتی ہے، وہ اس کے پتے ہیں۔ عام طور پر درختوں کے پتے ہرے ہوتے ہیں ،مگر گنگکو درخت کے پتے تیز پیلے رنگ کے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں، بلکہ اس درخت کے پتوں کی شکل ایک تاج جیسی یا تتلی جیسی ہے ،جو اسے باقی درختوں سے مختلف بناتی ہے۔

کورین میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس درخت کی ابتدا کے بارے میں دو مشہور کہانیاں مشہور ہیں؛ایک کہانی کے مطابق 57 قبل مسیح سے935 عیسوی تک ایک کوریائی سلطنت میں اس درخت کو اگایا گیا تھا، جبکہ دوسری کہانی کی مطابق، سیلا کے آخری بادشاہ کے بیٹے ولی عہد شہزادہ ماؤئی نے اس درخت کو اس وقت لگایا تھا۔

جب وہ شمالی کوریا کے علاقے کوہِ کمگانگ جارہے تھے، تاہم اس حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ۔کورین میڈیاکے مطابق گنگکو کے درخت کو جوزون خاندان (1392-1910) کی جانب سے سرکاری اعزازسے بھی نوازا گیاتھا۔

Leave a reply