دنیا کےوہ ممالک ،جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟

0
6

فیچر: کاظم جعفری
دنیا کےوہ کون سے ممالک ہیں،جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟ عالمی اداروں نے اعداد وشمار جاری کر دیے۔
دنیا میں آبادی کا تبدیل ہوتا توازن اور صنفی بحث نئی بات نہیں ،کیونکہ یہ بحث گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے، تاہم ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آبادی کے حوالے سے اب ایک اور مسئلہ سامنے آ رہا ہے، جس نے ماہرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے، کیونکہ کئی ممالک میں خواتین کی تعداد مردوں سے بڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ یہ کوئی اچانک آنیوالی تبدیلی نہیں، بلکہ عمر رسیدگی، ہجرت کے رجحانات اور بدلتی ہوئی طرزِ زندگی کے باعث بتدریج وقوع پذیر ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے معیشت اور سماجی امور اور ورلڈ بینک کی 2024 کی آبادیاتی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چند ایسے خطے ہیں، جہاں  خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے۔آبادی کے لحاظ سے جن ممالک میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے، ان میں مشرقی یورپ میں لیٹویا، لِتھوانیا اور یوکرین جیسے ممالک شامل ہیں،جہاں خواتین کی شرح مردوں سے کافی زیادہ ہے۔ دیگر یورپی ممالک میں روس اور بیلاروس میں بھی خواتین مردوں سے زیادہ ہیں۔ ایشیا میں نیپال اور ہانگ کانگ شامل ہیں اور جنوبی افریقا میں لیسوتھواورنمیبیا میں خواتین کی تعداد مردوں سے کافی زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالدووا سرفہرست ہے، جہاں خواتین کی شرح تقریباً 53.98 فیصد ہے، دوسرے نمبر پر لیٹویا، تیسرے نمبر پر آرمینیا ہے، جہاں خواتین آبادی کا 53.61 فیصد ہیں، 53.57 فیصد خواتین کے ساتھ چوتھے نمبرپرہے۔ جبکہ یوکرین پانچویں نمبر پر ہے۔جن ممالک میں خواتین کی آبادی زیادہ ہے، ان میں چھٹے نمبر پر جارجیا، ساتویں نمبر پر بیلاروس، آٹھویں نمبر پر لتھوانیا، نویں نمبر پر جزیرہ نما ملک تونگا اور دسویں نمبر پر 52.51 فیصد آبادی کے ساتھ سربیا ہے۔

Leave a reply