کاروبار – Pakistan Today

ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں اکتوبر اور نومبر کا انتظام مکمل ہے،وزیر خزانہ کا دعویٰ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں پٹرولیم صورتحال بہتر نظر آرہی ہے اور نومبر کی پٹرولیم ضروریات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے میں تنازع کے باوجود خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ستمبر تک پاکستان پٹرولیم ضروریات کے حوالے سے مکمل طور پر کورڈ ہے، جبکہ اکتوبر میں بھی صورتحال بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ نومبر کی پٹرولیم ضروریات کی منصوبہ بندی وزارت پٹرولیم اور این سی سی ایم سی کر رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات مشکل ضرور ہیں لیکن پٹرولیم ضروریات سے متعلق صورتحال کو مینج کیا گیا ہے، عالمی عوامل، بالخصوص پٹرولیم قیمتیں، مہنگائی پر اثرانداز ہو رہی ہیں، جبکہ منافع خوری کی روک تھام کے لیے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال برطانیہ سے پاکستان کو 6.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جبکہ مجموعی ترسیلات زر 41.6 ارب ڈالر رہیں رواں مالی سال مجموعی ترسیلات زر تقریباً 44 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپریل سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ماہانہ 300 ملین ڈالر سے زائد کی آمد ہوئی، جبکہ پاکستان کا فوکس اب امداد کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری پر ہے۔ برطانیہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ سروسز 4.6 ارب ڈالر رہیں، جن میں سے 1.6 ارب ڈالر فری لانسرز سے حاصل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد نوجوانوں کو صرف سرکاری نوکریاں دینا نہیں بلکہ انہیں ایسا ایکو سسٹم فراہم کرنا ہے جس میں کنیکٹیویٹی، اپ اسکلنگ، ری اسکلنگ اور تعلیم کے مواقع دستیاب ہوں۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے بھی نوجوانوں کو بہتر کنیکٹیویٹی کے مواقع ملیں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا
گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 7 دن میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

ملک شہزاد نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا۔

فیول سکیم پر حکومت اور پیٹرول پمپ اونرز کے مذاکرات کامیاب
حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ اونرز کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں ، فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات تھے ، مذاکرات میں حکومت نے سبسڈی کی رقم 24 گھنٹے میں واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

پاکستان نے خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا
پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنےکا ایوارڈ جیت لیا۔

مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کو پہلے سَسٹین ایبل سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر عالمی اعزاز ملا ہے، پاکستان نے پائیدارخودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنےکا ایوارڈ جیتا ہے، پاکستان کے پانڈا بانڈ میں سرمایہ کاروں کی طلب حجم سے 5گنا زیادہ رہی۔

حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت بھی 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر سے ہوگا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال اور کرائے بڑھانے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے فیصلے اور ممکنہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مسائل کے حل کے لیے ٹرانسپورٹرز سے 40 دن کی مہلت مانگی تھی جو اگلے ہفتے ختم ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومتوں نے طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد نہ کیا تو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

صدر ملک شہزاد نے واضح کیا کہ اگر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا تو مجبوراً پورے پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھا دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز تیزی سے بے روزگار ہو رہے ہیں۔انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپنے فیصلوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔

مسلسل کمی کےبعدسونےکی قیمت میں ہزاروں روپے کابڑااضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 79 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 347 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 140 روپے بڑھ کر 6 ہزار 942 روپے ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سونے کو عموماً محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار دیگر اثاثوں میں غیر یقینی کی صورت میں سونے کی جانب رخ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت مقامی مارکیٹ میں قیمت عالمی نرخ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔

حکومت کی ریلیف اسکیم پر پیٹرولیم ڈیلرز کا پیٹرول دینے سے انکار
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ریلیف اسکیم کے طریقہ کار پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اس کے تحت عوام کو پیٹرول فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی ڈی اے کے وائس چیئرمین انوار کمال نے کہا کہ ریلیف اسکیم کی تیاری کے دوران پیٹرولیم ڈیلرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جبکہ موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد بھی ڈیلرز کے لیے مشکل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایسا طریقہ کار اپنایا جائے جو براہِ راست اور آسان ہو۔ انوار کمال کے مطابق مہنگائی کے باعث ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اربوں روپے کی ادائیگیاں بھی تاحال زیرِ التوا ہیں۔

وائس چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر منتقل کرنا قابلِ عمل نہیں۔ ان کے مطابق ڈیلرز اپنے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور جب تک طریقہ کار واضح نہیں کیا جاتا، موجودہ اسکیم کے تحت پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا۔

انوار کمال نے سوال اٹھایا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے سستے پیٹرول کی رقم ڈیلرز کو کس طریقے سے ادا کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلرز گزشتہ تین روز سے حکومت سے رابطے میں ہیں، تاہم ابھی تک انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

خام تیل کی قیمت 150 ڈالر في بيرل تک جانے کا خدشہ
ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے تناظرمیں دنیا کے دو بڑے مالیاتی اداروں گولڈمین سیکس اور کیپٹل اکنامکس نے تیل کی قیمتوں کے بارے میں نئی پیشن گوئی سے دنیا کی منڈیو ں میں زلزلہ پیدا کردیا ہے۔

امریکا اور برطانیہ کے بڑے مالیاتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطی میں تیل کی سپلائی کا معاملہ جلد طے نہ ہوا تو عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں 150ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔

حکومت کا بجلی چوری روکنی کیلئےٹرانسفارمرز لیول پربجلی بند کرنے کا فیصلہ
حکومت نے بجلی چوری روکنے کے لیے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈ مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کرنے کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ جس ٹرانسفارمر پر بجلی چوری ہوگی، صرف اسی ٹرانسفارمر کو بند کیا جا سکے گا اور پورے فیڈر کو بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ 90 ہزار ٹرانسفارمرز پر آن آف سسٹم لگایا جائے گا۔ اس نظام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک آئندہ سال اپریل یا مئی تک فراہم کردیا جائے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم میں تبدیلی کے بعد لوگوں نے بیٹریاں لگانا شروع کردی ہیں، جبکہ 3 سے 4 لاکھ صارفین کا بوجھ باقی ساڑھے 3 کروڑ صارفین پر منتقل ہونے سے روکا گیا ہے۔

وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیٹرولیم ڈویژن ایل این جی کے کارگو نہیں لے پا رہا، جبکہ مقامی گیس کو عقل و فہم کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔