تازہ ترین – Pakistan Today

کوہاٹ،پولیس لائن کے قریب مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 16افراد شہید، درجنوں زخمی
کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کے بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک دیوار بھی منہدم ہوگئی۔ دھماکے کے مقام پر گڑھا بھی پڑ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائن کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔ ان کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ اسپیشل برانچ کی عمارت کے قریب ایک اور خودکش دھماکے کی اطلاع ملی۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق واقعے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے جبکہ ایک دہشتگرد کو مقابلے میں ہلاک کیے جانے کی اطلاع ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کے مطابق بڑی تعداد میں زخمی اور لاشیں اسپتال لائی گئیں، جس کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس نے کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کرکے پولیس لائن کے اطراف مزید نفری تعینات کردی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

لندن میں الطاف حسین کے گھر پر نقاب پوش افراد کاحملہ،توڑ پھوڑ
لندن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بانی الطاف حسین کے گھر پر دو نقاب پوش افراد نے حملہ کیا اور گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں برطانوی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لندن میں پارٹی کے بانی الطاف حسین کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور حملے میں ملوث دو نقاب پوش افراد کی شناخت کی جائے۔

فیول سکیم پر حکومت اور پیٹرول پمپ اونرز کے مذاکرات کامیاب
حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ اونرز کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں ، فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات تھے ، مذاکرات میں حکومت نے سبسڈی کی رقم 24 گھنٹے میں واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ دوبارہ گرفتار عدالت نے جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا
انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد پولیس کی ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے فوری بعد ایمان مزاری اور شوہر ہادی چٹھہ کی تھانہ کوہسار درج مقدے میں گرفتار کیا اور کچھ دیر کے بعد عدالت پیش کیا گیا ۔

پولیس کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔

سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہےکہ حملوں سے سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائےگا۔ پاکستان پوری طرح سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے وہاں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز رات نوبجے بند کرنےکافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 9 بجےبند کردیے جائیں گے۔ شادی ہالز، مارکی اور دیگرکمرشل ایکٹویٹیز رات 10 تک بند ہوں گی۔ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس،کیفے رات 11 بجے بندکردیےجائیں گے۔کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،لیبارٹریز،کلینک،اسپتال،تندور، پیٹرول پمپس کو استثنٰی حاصل ہوگا۔ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضروری سروسز اور ایف بی آرکی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ سرکاری اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لیے بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفرپر مکمل پابندی ہوگی۔ ناگزیربیرون ملک دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران، سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفرکریں گے۔ سرکاری اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ آرمڈ فورسز، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی گاڑیاں ایندھن کی کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پرپابندی لگادی گئی ہے، غیرملکی وفود کے اعزاز میں عشائیے مستثنیٰ ہیں۔ حکومت کے خرچ پر سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اورکانفرنسز پرپابندی ہوگی۔ ناگزیرسرکاری تقریبات کے لیے سرکاری آڈیٹوریم اورکمیٹی رومز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شادی سے متعلق تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروسزمقررہ 11 بجےکی بندش سےمستثنیٰ ہوں گی۔ بیکریاں،دودھ وڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ جم،کھیلوں کی سہولتیں پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں،کال سینٹرز اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سے استثنیٰ کی درخواستیں کیس ٹوکیس بنیاد پر زیر غورلائی جائیں گی۔ استثنیٰ کی منظوری کےلیے کمیٹی اپنی سفارش وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ صوبائی اور علاقائی حکومتیں وفاقی حکومت جیسےکفایت شعاری اقدامات اپنانے پر غورکرسکتی ہیں۔

متنازع ٹوئٹ کیس،ایمان مزاری اورہادی علی کی سزائیں معطل،فوری رہائی کاحکم
سپریم کورٹ نےمتنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اوران کےشوہرہادی علی کی ضمانت منظورکرلی۔

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانتیں 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی جارہی ہے۔

ٹرمپ کا بڑایوٹرن،ایران جنگ کےجلد خاتمے کی نوید سنادی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے جلد خاتمے کی امید ظاہر کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا ایران جنگ کے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ایران بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے،جنگ جلد ختم ہوگی،ہم چاہیں تو کسی بھی وقت معاہدہ ہو سکتا ہے،دیکھتے ہیں معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے۔

ٹرمپ نے ایران جنگ کے باعث تیل کی بڑھتی قیمتوں پر بھی بات کی اور کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ حاصل ہونے والی کامیابیوں کے مقابلے میں کچھ نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کے درمیان رابطہ، علاقائی پیشرفت پر گفتگو
ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی فیلڈمارشل پاکستان عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈمارشل عاصم منیر نےعلاقائی پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کافیلڈمارشل عاصم منیرسے ٹیلیفون پررابطہ عراقچی کے دورہ چین کےدوران ہوا۔

پمز آتشزدگی میں زندہ بچنے والی واحد بچی دوران علاج دم توڑ گئی
سانحہ پمز میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی، نومولود پمز چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خوفناک آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی ہے۔

پمز ہسپتال ذرائع کے مطابق نومولود وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھی، جس کا انتقال گزشتہ رات ہوا، نرس رضیہ نومولودکو نرسری سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال آتشزدگی واقعے میں نومولود کی زندگی بچانے والی نرس کیلیے تمغہ شجاعت کی منظوری دی ہے۔