پاکستان – Pakistan Today

پیٹرول کی قیمتیں کم کرائیں گے حق لینے کیلئے عوام کو نکلنا ہوگا،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی کی طرح پیٹرول کی قیمتیں بھی کم کرانے کے لیے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔

پارٹی رہنماؤں کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتی طبقہ اپنی انتظامی کمزوریوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہا ہے۔ ان کے مطابق مختلف شعبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں، جبکہ صنعتوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ عام آدمی پر لیوی، فیول ایڈجسٹمنٹ، ٹیکسز اور دیگر ڈیوٹیز کا بوجھ بڑھ رہا ہے، جبکہ تنخواہ دار طبقہ بھی ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کو سالانہ بڑی مالی مراعات دی جاتی ہیں، جن میں بعض سرکاری مراعات اور آئی پی پیز بھی شامل ہیں، جبکہ عام شہری معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر عوام کو آئین کے مطابق تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتیں میسر ہوتیں تو صورتحال مختلف ہوتی، لیکن شہری ان سہولتوں کی کمی کی شکایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف صوبے امن و استحکام کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ملک کو معاشی و سماجی مسائل کا سامنا ہے۔

ان کے مطابق سرمایہ دار، جاگیردار، بااثر طبقات اور روایتی سیاسی حلقے ملکی معاملات پر اثرانداز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ مختلف طبقات کو کتنی مراعات دی جارہی ہیں، کیونکہ شفافیت نہ ہونے سے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ روزگار کے محدود مواقع کے باعث بہت سے لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ بے جا ٹیکسوں اور معاشی مشکلات کے خلاف مؤثر آواز نہ اٹھائی گئی تو عوام میں بے چینی اور مایوسی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

لانگ مارچ کی قیادت خود کروں گا، لاکھوں افراد اسلام آباد لائیں گے،سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر لانگ مارچ کی قیادت خودکروگا،جس میں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے۔

نوشہرہ میں شجرکاری کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ مارچ تک میگا شجرکاری مہم میں 14 لاکھ پودے لگائےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح عوام ہیں، پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار 235 ارب روپےترقیاتی بجٹ دیا۔

355 پاکستانی و غیرملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینےکی منظوری
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینےکی منظوری دی ہے۔

سول ایوارڈز دینے کی تقریب آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر ہوگی 355 شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈز دیے جائیں گے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نوازا جائےگاوفاقی وزرا احد چیمہ،محمد اورنگزیب،بلال اظہر کونشان امتیاز سے نوازا جائےگا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان ،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کوستارہ امتیازسےنوازاجائےگا ۔

علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ،وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کو ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا۔گلوکارہ ترنم ناز اوراداکارہ نشو بیگم کو ستارہ امتیاز ،ثانیہ سعید کو تمغہ حسن کارکردگی ملےگا۔

اداکار ہ ماریہ واسطی اور ذوہیب حسن ،شیرازاپل کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائےگا شوٹرکشمالہ طلعت ،صادق محمد کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائےگا۔

فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں سابق آرمی چیفس سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

میرے والد نے بھی جہاد کشمیر میں حصہ لیا، صدر زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرے والد حاکم زرداری نے بھی جہاد کشمیر میں حصہ لیا۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں یادگار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دی۔ معرکہ حق میں کامیابی، شہدا اور غازیوں کی لازوال داستان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر جہاد میں شرکت کے لیے قوم کو پکارا تو سندھ، کے پی اور دیگر علاقوں نے لوگوں نے لبیک کہا اور بھارتی فوج سے مقابلہ کیا۔ میرے والد حاکم علی زرداری نے بھی جہاد کشمیر میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری
یومِ آزادی پاکستان 2026ء کے موقع پر صدرِ مملکت نے شعبۂ تعلیم میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے لیے تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو یہ قومی اعزاز تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی ترقی اور شعبۂ تعلیم میں ان کی طویل اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

ان کی تعلیمی میدان میں بصیرت افروز قیادت اور استاد کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔ تمغۂ امتیاز ان کی خدمات اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کردار کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

پانی اور سیوریج بلوں میں اضافہ، گھریلو صارفین پر کتنا بوجھ پڑے گا؟
کراچی میں پانی اور سیوریج کے بلوں میں اضافے سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے بلوں میں کتنا اضافہ ہو گا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے گزشتہ روز رواں مالی سال کے لیے پانی اور سیوریج بلوں کے ٹیرف میں 7.05 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس ایڈجسٹمنٹ کے بعد گھریلو اور کمرشل صارفین کی جیبوں پر کتنا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے واٹر کارپوریشن نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کے مطابق مالی سال 26-2025 میں گھریلو اور کمرشل صارفین کا اوسط ماہانہ بل تقریباً 900 روپے تھا، جو رواں مالی سال 27-2026 میں بڑھ کر تقریباً 1000 روپے ماہانہ ہو گیا ہے۔ اس طرح صارف کے اوسط ماہانہ بل میں صرف 100 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

چیف کمرشل آفیسر واٹر کارپوریشن حارث سرفراز نے بتایا کہ اس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے 12 لاکھ 89 ہزار گھریلو و کمرشل صارفین جبکہ تقریباً 8 ہزار بلک اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حجمی بنیاد پر بل وصول کیے جانے والے بلک اور صنعتی صارفین کے لیے ٹیرف 0.526 پیسہ فی گیلن سے بڑھا کر 0.563 پیسہ فی گیلن کیا گیا ہے، جو 7.05 فیصد CPI پر مبنی سالانہ ایڈجسٹمنٹ کے مطابق ہے۔

چیف کمرشل آفیسر نے کہا کہ دیگر یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں کی طرح واٹر کارپوریشن کو بھی آپریشنل اخراجات میں مسلسل اضافے کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی، ایندھن، مرمت و دیکھ بھال اور پرانے انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت مختلف اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ادارے کے آپریشنل اخراجات کی وصولی، مالی استحکام اور طویل مدتی پائیداری کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کراچی کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خرچ کی جائے گی، جس میں پانی کی ترسیل و تقسیم کے نیٹ ورک کی بحالی، اہم تنصیبات کی مرمت و دیکھ بھال، سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن اور سروس ڈلیوری میں بہتری شامل ہے۔

79ویں یومِ آزادی پر فیلڈ مارشل، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد
79ویں یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں مسلح افواج نے قائداعظم محمد علی جناح، تحریکِ آزادی کے بانیوں اور پاکستان کے قیام و دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی عظیم قربانیوں نے آزادی کی جدوجہد کو ایک خودمختار پاکستان کی حقیقت میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شہداء کا وژن، حوصلہ اور عزم آج بھی قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہداء کی قربانیاں قومی اصولوں اور نظریات پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ مسلح افواج اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، جنہوں نے ملک کی آزادی، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی اپنا کردار جاری رکھیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں ہے۔ قوم سے اپیل کی گئی کہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں سے وابستگی کا عہد تازہ کیا جائے، رواداری کو فروغ دیا جائے اور محفوظ، مستحکم و خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کیا جائے۔

یادگارِ فتح عظیم قوم کے عزم، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کی علامت ہے، وزیراعظم
اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ یادگار پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دشمن کے مقابلے میں ان کی برتری کی عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یادگارِ فتح کا افتتاح پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس موقع پر قوم کے دل عظیم کامیابی کی خوشی سے لبریز ہیں، جبکہ اس عزم کو بھی تقویت ملتی ہے کہ پاکستان کو مزید خوبصورت، مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنایا جائے۔

انہوں نے معرکۂ حق میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن مرحلے پر دلیرانہ قیادت اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث دشمن کو شکست ہوئی، جو تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔

شہباز شریف نے یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر میں حصہ لینے والی ٹیم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ مختصر وقت میں یادگار کی تعمیر ایک قابلِ تحسین کاوش ہے۔

وزیراعظم کے مطابق یادگارِ فتح محض ایک عمارت نہیں بلکہ شہداء کو خراجِ عقیدت، غازیوں کی بہادری کو سلام اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین وقت میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

کمانڈ ر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سیدعامر رضاکونشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا ہے۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عامر رضا کے سینے پر نشانِ امتیاز (ملٹری) سجایا۔ اس خصوصی تقریب میں وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ صدرِ مملکت نے گزشتہ ماہ 31 جولائی کو جنرل سید عامر رضا کے لیے اس اعلیٰ عسکری اعزاز کی منظوری دی تھی۔

جنرل سید عامر رضا کو حال ہی میں 24 جولائی کو لیفٹیننٹ جنرل سے فوراسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاکستان کی نو تشکیل شدہ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 27 جولائی کو باقاعدہ طور پر اپنی عسکری ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس نئی اہم ترین تعیناتی سے قبل وہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جنرل سید عامر رضا کو اس سے قبل ان کی شاندار عسکری خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہءِ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔