سائنس/فیچر – Pakistan Today

اے آئی کا خطرناک مشوره چینی کسان کی 25 ایکڑ فصل راتوں رات تباہ ہوگئی
چین کے صوبہ آنہوئی کے 67 سالہ کسان نے دعویٰ کیا ہے کہ اے آئی اسسٹنٹ کی جانب سے کیڑے اور جڑی بوٹیوں کے خاتمے کے لیے دیے گئے مشورے پر عمل کرنے کے بعد اس کی 25 ایکڑ تل کی فصل راتوں رات تباہ ہوگئی۔

مقامی رپورٹس کے مطابق کسان گزشتہ ایک سال سے فصلوں کی دیکھ بھال، کھاد اور زرعی منصوبہ بندی کے لیے اے آئی سے مشورے لے رہا تھا۔ ابتدائی کامیابیوں کے بعد اس کا اعتماد بڑھ گیا اور اس نے ماہرین سے تصدیق کیے بغیر اے آئی کی ہدایات پر عمل شروع کردیا۔

بعد ازاں اے آئی کی تجویز کردہ کیمیائی دوا استعمال کی گئی، جس کے نتیجے میں نومولود پودوں کی بڑی تعداد تباہ ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق نقصان کی ایک بڑی وجہ فلوفیناسیٹ نامی جڑی بوٹی مار دوا بنی، جسے غلط طریقے سے استعمال کرنے پر تل کی فصل متاثر ہوسکتی ہے۔یہ واقعہ اس بات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے کہ حساس شعبوں میں اے آئی کے مشورے کو حتمی فیصلہ سمجھنے کے بجائے ماہرین سے تصدیق ضرور کی جائے۔

سائنسدانوں کا انوکھا تجربہ ! شارک مچھلیاں اب سمندری طوفانوں کی پیش گوئی میں مدد دیں گی
امریکی ریاست ڈیلاویئر کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے سمندری تحقیق کے لیے شارک مچھلیوں کا منفرد استعمال شروع کر دیا ہے۔ سائنسدان شارکس پر چھوٹے سینسر نصب کر رہے ہیں جو سمندر کے درجہ حرارت، نمکیات اور گہرائی سمیت اہم معلومات ریکارڈ کریں گے۔

یہ سینسر شارکس کے سمندر میں تیرنے کے دوران ڈیٹا جمع کریں گے، جسے سیٹلائٹس کے ذریعے سائنسدانوں تک پہنچایا جائے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ شارکس سے حاصل ہونے والا یہ قیمتی ڈیٹا مستقبل میں سمندری طوفانوں کی پیش گوئی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اسپیس ایکس کا راکٹ مدار سے بھٹک گیا آج چاند سے ٹکرانے کا خدشہ
اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ آج کسی بھی وقت چاند سے ٹکرانے والا ہے۔ یہ وہی راکٹ ہے جس نے جنوری 2025 میں دو نجی قمری مشنز کو خلا میں روانہ کیا تھا۔

فالکن 9 راکٹ کے ذریعے امریکی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس کا بلیو گھوسٹ لینڈر اور جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا ریزیلینس لینڈر چاند کی جانب بھیجا گیا تھا۔

واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا جس سے میڈیا فائلز کے حوالے سے صارفین کا ردعمل ظاہر کرنے کا انداز مکمل طور پر بدل جائے گا۔
wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے 2024 میں فوٹو یا ویڈیو پر ریپلائی یا ری ایکشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔
مگر اب تک صارفین فوٹو یا ویڈیو دیکھنے کے بعد فل اسکرین سے واپس جاکر ریپلائی یا ری ایکشن کرسکتے ہیں۔
اب 2 سال بعد واٹس ایپ کی جانب سے میڈیا ویور کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جار ہا ہے اور میڈیا ویور کی فل اسکرین پر ایک نئی بار کو شامل کیا جارہا ہے۔
کمپنی کی جانب سے نئے ری ڈیزائن میڈیا ویور انٹرفیس کو محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اب نئے انٹرفیس میں پریویو اسکرین میں ہی مکمل ریسپانس بار نظر آئے گی جس میں 2 ڈیفالٹ ایموجیز کو دیکھا جاسکے گا مگر مکمل ری ایکشن ایموجیز کو سنگل کلک پر دیکھا جاسکے گا۔اسی طرح صارفین ایموجی کی بورڈ تک رسائی بھی + بٹن پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
اسی طرح میڈیا ویور میں ایک مکمل چیٹ بار بھی اسکرین کے نیچے نظر آئے گی تاکہ صارفین ٹیکسٹ ریپلائی ٹائپ کرسکیں، تصویر یا ویڈیو اٹیچ کرسکیں گے، وائس میسج ریکارڈ یا کسی اور قسم کا مواد سینڈ کرسکیں گے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کی جانب سے کتابیں اسکین کر کے اصل نسخے ضائع کرنے کا انکشاف
دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کی جانب سے کتابیں اسکین کرنے کے بعد اصل نسخے ضائع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ ٹیک کمپنیاں اے آئی ماڈلز کی تربیت کے لیے بڑی تعداد میں پرانی کتابیں خرید کر انہیں تیز رفتار مشینوں سے اسکین کرتی ہیں اور بعد میں بعض کتابوں کے اصل نسخے کو تلف کردیا جاتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان میں تاریخی اور نایاب کتابیں شامل ہیں تو یہ انسانی علم اور ثقافتی ورثے کا نقصان ہے۔

پاکستانی یوٹیوب چینلز کی عالمی رسائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستانی یوٹیوبرز کی مقبولیت،پاکستان کے یوٹیوب کری ایٹرز کا مواد ملکی سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح پر خود کو منوانے لگا۔

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستانی مواد کو دنیا کے مختلف خطوں میں غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی فنکار، ڈیجیٹل کری ایٹرز اور تخلیقی شعبے سے وابستہ افراد مسلسل ایسے منفرد اور معیاری ویڈیوز تیار کر رہے ہیں، جو نا صرف مقامی ناظرین ،بلکہ بیرونِ ملک رہنے والے صارفین کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی یوٹیوب چینلز کی عالمی رسائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی صارفین نے یوٹیوب پر مجموعی طور پر دو کروڑ گھنٹوں سے زیادہ دورانیے پر مشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مواد کی تیاری اور اس کی کھپت دونوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اندر اور بیرونِ ملک موجود ناظرین ریکارڈ تعداد میں پاکستانی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں پاکستانی مواد کو پسند کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کے ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بین الاقوامی شناخت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

غلط طبی مشورہ مہنگا پڑ گیا، چیٹ جی پی ٹی کیخلاف پہلا مقدمہ درج
آج کل مصنوعی ذہانت پر انحصار کیا جا رہا ہے لیکن غلط مشورہ دے کر شہری کو موت کے قریب پہنچانے پر چیٹ جی پی ٹی پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

برق رفتار ترقی میں مصنوعی ذہانت پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے اور کئی شعبے اب اے آئی کے تصرف میں جاتے جا رہے ہیں۔ ابتدا میں اے آئی کو انسانی غلطیوں سے پاک ہونے دعویٰ کیا گیا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تمام دعوے ہی غلط ثابت ہو گئے۔

پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو ایک ایسے مقدمے کا سامنا ہے، جس میں اس پر ایک شہری کو غلط مشورہ دے کر موت کے قریب پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یوٹیوب نے صارفین کیلئے نیاٹول متعارف کروا دیا
یوٹیوب نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی بدولت صارفین کے لیے اپنی ویڈیوز میں تھمب نیلز کو ایڈ کرنا آسان ہو جائے گا۔

مگر یہ سہولت فی الحال صرف ایسے صارفین کو دستیاب ہوگی جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہوں گے، یعنی اپنی ویڈیوز سے پیسے کما رہے ہوں گے۔

وہ صارفین اپنی شارٹس ویڈیوز میں کاسٹیوم تھمب نیل امیجز کو اپ لوڈ کرسکیں گے

وہ اپنی پہلے سے پوسٹ ویڈیوز کے تھمب نیلز بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس پر یوٹیوب اسٹوڈیو میں جاکر تبدیل کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو مستقبل قریب میں دیگر صارفین تک بھی توسیع دی جائے گی۔

کمپیوٹر پر صارفین اپنی ویڈیوز کے 3 سجیسٹڈ فریمز میں سے کسی ایک کو تھمب نیل کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔

یہ فیچر پہلے ہی طویل ویڈیوز کے لیے دستیاب ہے مگر شارٹس ویڈیوز میں اب جاکر اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

موبائل ایپ میں صارفین ویڈیو کے کسی بھی فریم کو تھمب نیل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

یوٹیوب کے مطابق تھمب نیلز کو ویڈیو کی مخصوص تھیمز اور انداز کو مدنظر رکھ کر سجیسٹ کیا جائے گا۔

چائنیز راکٹ پر اڑان بھرنے کے کچھ سیکنڈ بعد بجلی گر گئی،ویڈیو وائرل
چین میں ایک راکٹ کی آزمائشی پرواز کے دوران حیران کن منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب لانچ کے چند ہی سیکنڈ بعد آسمان سے بجلی سیدھی راکٹ پر آ گری۔

حیرت انگیز طور پر بجلی گرنے کے باوجود راکٹ اپنی پرواز جاری رکھنے میں کامیاب رہا اور مشن متاثر نہیں ہوا۔ اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں صارفین اسے قدرت کا حیرت انگیز منظر قرار دے رہے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق جدید راکٹس کو ایسے ممکنہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی حفاظتی نظام سے لیس کیا جاتا ہے۔

جاپان کی انوکھی ایجاد، گرمی سے بچاؤ کیلئےنے انسانی ریفریجریٹر متعارف
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک جدید کولنگ کیبن متعارف کرایا ہے، جسے ’انسانی ریفریجریٹر‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔ یہ منفرد آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی مقامات، فیکٹریوں اور کھلے ماحول میں کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ ’دو ہائیمون باکس‘ نامی اس مشین کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے، جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب خارج کی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق تقریباً 10 منٹ کے استعمال سے جسم کو نمایاں ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اور شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ نظام پورے کمرے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے، جس سے توانائی کی بھی بچت ہوتی ہے۔ بڑھتی ہوئی ہیٹ ویوز کے پیشِ نظر اس کولنگ کیبن کو کاروباری اداروں، فیکٹریوں اور تعمیراتی شعبے میں استعمال کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔