Pakistan Today

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری کررہی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ بڑھانے کے لیے نیپرا سے باضابطہ درخواست کر دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری صرف 5 روز میں عہدے سے فارغ !
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کو عہدہ سنبھالنے کے صرف 5 روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خبر رساں اداروں رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کی قانونی قابلیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

کیٹی زکریا نے 13 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس بریفنگ دی تھی، جو تقریباً 14 منٹ جاری رہی۔ اس دوران وہ صحافیوں کے صرف 3 سوالات کے جواب دے سکیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے زکریا کو عہدے پر برقرار رہنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق میڈیا کی تنقید کے باعث زکریا کو مشکلات کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کیٹی زکریا نے قانون کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی، تاہم وہ وکالت کے لیے درکار بار امتحان پاس نہیں کر سکی تھیں، جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ قابلیت پر سوالات اٹھے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ زکریا اپنے عہدے سے الگ ہو رہی ہیں، تاہم مستقبل میں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

پاکستان کی معدنیات میں متعدد ممالک کی دلچسپی، امریکا کو کسی بھی معدنی کان کا ٹھیکا نہیں دیا گیا،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے معدنیات سے متعلق کوئی ٹھیکا یا کان امریکا کے حوالے نہیں کی، اس معاملے پر فی الحال صرف بات چیت جاری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان قیمتی معدنیات کے ذخائر رکھتا ہے اور کینیڈا، چین، آسٹریلیا اور امریکا سمیت کئی ممالک ان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اس ملک کے ساتھ کام کرے گا جس کے ساتھ اسے محفوظ اور قابلِ اعتماد تعاون میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے بغیر ان معدنیات کو نکالنا ممکن نہیں۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر وزیر دفاع نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کا منصوبہ پہلے سے موجود نہیں تھا۔ تمام دیگر راستے آزمانے کے بعد ہی یہ آخری آپشن اختیار کیا گیا۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کے عوام کے بجائے ایک شخص کی سیاست کو ترجیح دے رہے تھے۔

میری خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہےکیونکہ میں نے ہوائی قلعے نہیں بنائے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے لیے ان کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کے بقول انہوں نے صرف دعوے نہیں کیے بلکہ مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کا خواب پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

لاہور میں سندھ کی انتظامی سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے انہیں عزت اور پہچان دی ہے، جس پر وہ ملک کی احسان مند ہیں، انتظامی سروس کے افسران کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کام کرتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزارتِ اعلیٰ کا منصب صرف گاڑی میں بیٹھ کر آنے جانے کا نام نہیں بلکہ ان کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔ چیلنجز کے باوجود وہ ہر روز جذبے کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہیں اور روزمرہ امور میں ایک منٹ بھی عوامی خدمت سے دور نہیں رہتیں۔

مریم نواز نے کہا کہ روزانہ عوام کی بھلائی کے لیے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ دفتر آنا، حاضری لگانا اور مشکل کام چھوڑ کر صرف آسان کاموں پر دستخط کردینا اصل ذمہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی کابینہ کے بعض وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وزرا لوگوں کو اپنے دروازے پر بلا کر بھول جاتے ہیں۔ ان کے مطابق سرکاری منصب پر فائز شخص کو سب سے پہلے اپنی ذات کو ترجیح دینا چھوڑنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکومتی امور چلانے میں انہیں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ انہوں نے آج تک کسی افسر کی تعیناتی کے لیے سفارش نہیں کروائی اور تمام معاملات میں میرٹ کو مدنظر رکھا ہے۔

PMA کاکول پاسنگ آؤٹ پریڈ: لیڈی کیڈٹ مریم طارق شاندار کارکردگی پر کمانڈنٹ کین کی حقدار قرار
پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کاکول میں ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس جونیئر انڈر آفیسر مریم طارق کو ان کی شاندار کارکردگی پر باوقار ‘کمانڈنٹ کین’ (Commandant’s Cane) کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

154ویں پی ایم اے لانگ کورس اور دیگر الحاق شدہ کورسز کی اس مشترکہ تقریب میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، جنرل سید عامر رضا (نشانِ امتیاز ملٹری، ستارۂ بسالت) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مریم طارق سمیت تمام نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کیڈٹس کو اپنے ہاتھوں سے میڈلز اور اعزازات دیے۔ لیڈی کیڈٹ مریم طارق کو ملنے والا یہ اعزاز اکیڈمی میں خواتین کیڈٹس کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سخت تربیت کا ایک شاندار اعتراف ہے۔

معدنیات نکالنے کیلئے ہیں ہم انہیں نکالیں گے اور فروخت بھی کریں گے،فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجود معدنیات نکالی جائیں گی اور انہیں فروخت بھی کیا جائے گا۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ سابق صوبائی حکومت کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ ان کے بقول سابق حکومت کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں دہش*ت گرد*وں کو دوبارہ آباد کیا گیا، جنہوں نے اب پھر ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ افغان*ستان سے لوگوں کو لا کر خیبرپختونخوا میں آباد کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا مقابلہ کیا جائے گا اور پاکستان کے آئین و قانون کو تسلیم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے بلوچستان میں بھی مختلف دہش*ت گرد تنظیموں کے خلاف جاری کارروائیوں کا حوالہ دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں نہیں کر رہی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ خطاب پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کہتے تھے کہ ان کے بغیر نہ کوئی حکومت بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے، لیکن خیبرپختونخوا میں ان کے بغیر بھی حکومت بنی ہے اور چلتی رہے گی۔

ٹرائی سیریز ٹرافی کی رونمائی؛ تینوں کپتانوںکا چمکتی ٹرافی کے ساتھ یادگار فوٹو شوٹ
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی سیریز کی چمکدار ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی ہے، جہاں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے ہیری بروک اور سری لنکا کے کوشل مینڈس نے ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

یہ تاریخی سیریز کل (18 اکتوبر) سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے میچ سے شروع ہو رہی ہے، جس کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی اور آخری تین میچز بشمول فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں 31 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اداکاری چھوڑ دی، ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس کا فائدہ مجھے آخرت میں ہو،عمران عباس
معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے ٹی وی ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی زندگی کی ترجیحات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اب وہ اسلام آباد میں اپنے کنسٹرکشن بزنس اور فلاحی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

مبینہ طور پر ایک مارننگ شو میں لائیو فون کال کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے اس تبدیلی کی تصدیق کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ زندگی میں ایسے کاموں کو ترجیح دینا چاہتے ہیں جو ان کے لیے دنیاوی کامیابی کے ساتھ آخرت کی بہتری کا بھی ذریعہ بنیں۔

عمران عباس نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سے تین برس سے ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اب اپنے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی منصوبوں کو وقت دے رہے ہیں۔

منشیات کیسز میں نامزد انمول عرف پنکی کو عدالت سے ریلیف مل گیا
کراچی کی عدالت نے منشیات اور سہولت کاری سے متعلق مزید دو مقدمات میں انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب یا نامزد نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کردیا جائے۔

عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ ملزمہ کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے دونوں مقدمات میں اسے بری کردیا۔ تازہ عدالتی فیصلے کے بعد انمول عرف پنکی اب تک مجموعی طور پر پانچ مقدمات میں بری ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف 2018 میں ان**سدادِ دہش**ت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم، مختلف مقدمات میں بریت کے باوجود اس کی رہائی کا انحصار دیگر زیرِ سماعت مقدمات یا کسی دوسرے کیس میں مطلوب ہونے کی صورتِ حال پر ہوگا۔

عمرہ زائرین کیلئے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھادی گئی
پشاور کے عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کے بغیر سفر کی تاریخ بڑھا دی گئی۔

فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ سروسز غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق پشاور کے عمرہ زائرین اب 25 اکتوبر تک بغیر ویکسینیشن سفر کرسکتے ہیں۔

پشاور سے 25 اکتوبر صبح 10 بجےکے بعد بغیر ویکسینیشن سفرکی اجازت نہیں ہوگی۔

فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق عمرہ زائرین فیڈرل گورنمنٹ میڈیکل سینٹر شامی روڈ پشاور سے ویکسینیشن کرسکتے ہیں۔