آئینی بینچ کی مدت میں توسیع ،جسٹس منصورعلی شاہ نےمخالفت کردی

0
17

آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کےمعاملےپر جسٹس منصورعلی کاخط سامنےآگیاجس میں انہوں نےآئینی بینچ کی مخالفت کردی۔
جسٹس منصورکا19جون کےاجلاس سےپہلےکالکھاخط سامنےآگیا۔جوڈیشل کمیشن ممبران کوجسٹس منصورعلی شاہ کاخط پہنچایاگیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ 26ویں ترمیم کیس فیصلےتک توسیع نہ کی جائے،پیشگی بتادیاتھا19جون کے اجلاس کیلئے پاکستان میں دستیاب نہیں،توقع تھی عدم دستیابی پراجلاس موخرکیاجائےگا،ماضی میں ایگزیکٹوممبران کی عدم موجودگی پراجلاس موخرہوچکا۔عدلیہ ممبران اقلیت میں ہیں اس لئےشایدموخرنہیں کرپائے۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ 26ویں ترمیم فیصلےسےپہلےتوسیع بحران کومزید گہرا کرے گی،تنازع ادارےکی ساکھ اوراس پرعوامی اعتبارکوتباہ کررہاہے،26ویں ترمیم کےفیصلےتک تمام ججزکوآئینی بینچ ڈیکلیئر کیاجائے،آئینی بینچ میں شمولیت کا معیاراورپیمانہ بھی طےکیاجائے۔

Leave a reply