آئی ایم ایف،ایف بی آرکاٹیکس وصولیاں بڑھانےکیلئےمنی بجٹ نہ لانےپر اتفاق

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)اورفیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کاٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئےمنی بجٹ نہ لانےپراتفاق ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے، پاکستان کوپے درپےکامیابیاں مل رہی ہیں،معاشی کارکردگی سےآئی ایم ایف مطمئن ہوگیا،جون کےاختتام تک کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا،آئی ایم ایف کومنالیاگیا۔ایک ارب ڈالرکی قسط کےلئے پالیسی مذاکرات آج مکمل ہوجائیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایف بی آرنےٹیکس وصولی ہدف میں620ارب روپےکمی پراتفاق کرلیا،سالانہ ہدف 12ہزار907ارب روپےسےکم کرکے 12ہزار 350ارب روپےکرنےپراتفاق ہوگیا۔ایف بی آرکوپہلےابتدائی 8ماہ میں 0.6ٹریلین روپےکےریونیوشارٹ فال کاسامناتھا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےاخراجات میں کمی کولازمی قراردیا،دونوں فریقین نےٹیکس وصولیاں بڑھانےکیلئےمنی بجٹ نہ لانےپراتفاق کیا،رواں مالی سال کےلئےایف بی آرکوئی نیاٹیکس نہیں لگائےگا۔معیشت کاحجم اب123 ٹریلین روپےسےکم کرکے116.5ٹریلین روپےکردیاگیا۔
قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں کمی
جولائی 3, 2025قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راولپنڈی:پی ٹی آئی کااحتجاج:دفعہ 144نافذ،موبائل سروس معطل
ستمبر 28, 2024 -
الیکشن کمیشن اراکین پارلیمنٹ کیخلاف ان ایکشن
دسمبر 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔