
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی 2025 میں ریکارڈ ویور شپ، پاکستان اور یواے ای میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 368 بلین گلوبل ویوئنگ منٹ ریکارڈ کیے گئے۔یہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ ہے۔
2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر جیتی تھی۔ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 1996 کے بعد پاکستان کی سرزمین پرمنعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا۔ پاکستان نے اس ایونٹ کی تیاری کے لیے اپنے اہم سٹیڈیمز کی تعمیر اور اہم تزئین و آرائش کی ۔ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کو نیا روپ دیا گیا۔
یواے ای میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کو عالمی سطح پر 65.3 بلین لائیو منٹ دیکھا گیا، جو 2017 کے فائنل کے مقابلے میں 52.1 فیصد زیادہ ہے۔ میزبان ملک پاکستان میں دیکھنے کے اوقات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت پر کام شروع
فروری 28, 2024 -
پی ٹی آئی کےلئے سنی اتحاد کونسل کا ٹائٹل خطرے میں پڑگیا
مارچ 16, 2024 -
حکومت نےچینی کی قیمت 164روپےمقررکردی
مارچ 20, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔