
ایپل کےصارفین کیلئے اہم خبر، آئی فون 17 پرو کے نئے رنگ سے متعلق اہم ترین معلومات لیک،معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ تقریباً تین مہینوں کی دوری پر ہے، تاہم نئی سیریز کے متعلق لیکس کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
نئی لیک میں آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل ایک نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔آئی فون کے ایک معروف لِیکرماجن بو کے مطابق ایپل کمپنی مبینہ طور پر آئی فون 17 پرو کیلئے ایک نئے رنگ کا منصوبہ بنارہی ہے۔
ماجن بو کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو کو بالکل نئے سکائی بلیو رنگ میں متعارف کرویاجاسکتا ہے، جو رواں برس لانچ کی جانیوالی نئے M4 میک بک ایئر ماڈلز کی طرح ہوگا۔ موجودہ آئی فون 16 پرو بلیک ٹائٹینیم، ڈیزرٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور وائٹ ٹائٹینیم کلر میں پیش کیا گیا ہے، ماجن بو نے ایپل 16 پرو کی لانچنگ سے قبل ڈیزرٹ ٹائٹینیم کلر کی معلومات لیک کی تھیں ،جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں، تاہم یہ بھی سچ ہے کہ ایپل نے آئی فون 13 پرو کے بعد سے کوئی بلیو پرو ماڈل متعارف نہیں کروایا ۔
اس سے قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ شروع
مئی 7, 2024 -
عمران خان سےملاقاتوں سےمتعلق کیسزمیں اہم پیشرفت
مارچ 20, 2025 -
اداکارہ نیلم منیرپیاگھرسدھارنےکوتیار؟
نومبر 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔