آئی فون 17 کن رنگوں کی بہار لارہا ہے، کونسا رنگ پہلی بار شامل ہوگا؟

0
1

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری، آئی فون 17 کن رنگوں کی بہار لا رہا ہے، کونسا کلر پہلی بار شامل ہوگا؟ ایپل کی جانب سے رواں سال ستمبر 2025 میں متوقع آئی فون 17 سیریز میں کئی نئے اور دلکش رنگوں کی جھلک سامنے آ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی ناصرف اپنے کچھ کلاسک رنگوں کو بحال کر رہی ہے بلکہ پہلی بار جرأت مندانہ اور نمایاں رنگوں کو پرو ماڈلز میں شامل کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سٹینڈرڈ آئی فون 17 میں سیاہ، جامنی، سفید اور دیگر رنگ شامل ہوں گے جو نوجوان صارفین کو خاص طور پر متوجہ کر سکتے ہیں۔آئی فون 17 ایئر ماڈل میں زیادہ ہلکے اور خوبصورت چمکدار مگر سوفٹ رنگ متعارف کرائے جا سکتے ہیں جیسے کہ سلور، لائٹ بلیو اور لائٹ گولڈ،آئی فون 17 پرو اور پرو میکس پہلی بار اورنج رنگ کے ساتھ آئے گا۔
پرو ماڈلز کے لیے لیکس میں جن رنگوں کا انکشاف ہوا ہے ان میں پروفیشنل لک والا سیاہ، پریمیم انداز کا ڈارک بلیو، چمکتا دمکتا سلور اور دل موہ لینے والا نیا رنگ اورنج شامل ہوں گے۔ اورنج کلر پہلی بار پرو سیریز میں دیکھا جائے گا۔اورنج رنگ اس لیک کا سب سے بڑا سرپرائز ہے، جو پہلے کسی پرو ماڈل میں نہیں آیا۔ یہ ممکنہ طور پر ایپل کے رنگوں کی دنیا میں ایک نیا تجربہ ہوگا۔

Leave a reply