آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
82

آج ملک کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائدکراچی کے باسیوں کو ابھی مزید دو سے تین روز گرمی برداشت کرنا پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،کشمیرمیں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply