آذربائیجان کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

0
11

صدرآذربائیجان الہام علیوف  نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاآذربائیجان کےصدرالہام علیوف سےٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم نےحالیہ جنگ میں پاکستان سے یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔پاکستان جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
شہبازشریف نےبھارت کی جانب سےاشتعال انگیزبیانات پر تشویش کااظہار کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا دونوں ملک ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا اظہار ہوا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کےصدرکو پاکستان کےدورےکی دعوت دی جس کوصدر الہام علیوف نےقبول کرلیا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آذربائیجان کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہاتےہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a reply