کیا آفٹرلائف ٹیکنالوجی کے ذریعے مرحومین سے بات کرناواقعی ممکن ہے؟ورچوئل ریئلیٹی اور اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث اب مرحومین کو ڈیجیٹل دنیا میں زندہ کرنا ممکن ہو گیا۔
اس انڈسٹری کی ٹیکنالوجی کمپنیاں مرحومین کے سوشل میڈیا پوسٹس، ای میلز، ٹیکسٹ میسجز اور صوتی ریکارڈنگ سے ڈیٹا استعمال کرتی ہیں،تاکہ ایسے ڈیجیٹل پرسنز بنائے جا ئیں، جو زندہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرسکیں۔ڈیجیٹل آفٹر لائف انڈسٹری میں کھلاڑیوں اور سروسز فراہم کرنے والی کمپنیز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سوشل میڈیا صارف جب ہیئرآفٹر اے آئی کمپنی صارفین کو اپنی زندگی میں سٹوریز اور پیغامات ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جن تک رسائی ان کی وفات کے بعد ان کے عزیزوں کی دی جاتی ہے۔
ایک اور کمپنی مائی وشز میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ موت کے بعد طے شدہ پیغامات بھیجتا ہے، جو صارف نے اپنی زندگی میں ریکارڈ کیے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ہینسن روبوٹکس نے ایسے روبوٹک ڈھانچے بنائے ہیں، جو مرنے والے افراد کی یادوں اور شخصیت کی خصوصیات کو استعمال کرتے ہوئے ، ان کے پیاروں سے بات چیت کرتے ہیں۔
ماہرین کے بقول ڈیجیٹل آفٹر لائف انڈسٹری میں پیداواری اے آئی بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی انتہائی حقیقت پسندانہ اور انٹرایکٹو ڈیجیٹل شخصیات کو تخلیق کرتی ہیں،لہٰذایہ ٹیکنالوجی صارفین کیلئے خوشگوار تجربے کیساتھ جذباتی اور نفسیاتی مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ کب پاکستان آ رہا ہے؟
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون صارفین رہیں خبردار ۔۔۔ نیا بگ تیار
اگست 24, 2024 -
وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی
جولائی 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔