ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کےنئےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
3

وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کےنئےاعدادوشمارجاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق وفاقی اورصوبائی حکومتیں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پرلانےمیں ناکام رہی،ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت190روپےفی کلو تک ہے،کراچی اور پشاور کےشہری ملک میں سب سےمہنگی چینی خریدنےپرمجبور ہے۔
ادارہ شماریات کےمطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 179روپے33پیسےفی کلوپرآگئی،اسلام آباداور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 185روپےتک فی کلوہے،کراچی اورپشاورمیں چینی کی قیمت190روپےتک فی کلوہے۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارمیں کہاگیاکہ ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 71پیسےفی کلوکی کمی ہوئی،گزشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت180 روپے4 پیسے فی کلوتھی،ایک سال پہلےملک میں چینی کی اوسط قیمت147روپے40پیسےفی کلوتھی،وفاقی حکومت نے15جولائی سےچینی کی ایکس مل قیمت 165روپےفی کلومقررکرنےاعلان کیاتھا،اسلام آبادمیں172پنجاب اورکراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 173روپےفی کلومقررکی گئی تھی۔

Leave a reply