اداکار شہریار منور ، ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

0
48

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارشہریارمنورساتھی اداکارہ ماہین صدیقی کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
گزشتہ روزاس خوبصورت جوڑی کانکاح ہواجس کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے،جس میں اداکارشہریارمنوراپنی نئی نویلی دلہن کو محبت بھرے انداز میں دیکھ رہے ہیں جبکہ اداکارہ ماہین صدیقی مسکرا رہی ہیں ۔
نکاح کی تقریب کےموقع پردلہااوردلہن نے کریم اور سنہری رنگ کے ملبوس زیب تن کیے ۔جہاں شادی کی ہر تقریب میں ماہین نہایت سادہ انداز میں نظر آئیں، وہیں انہوں نے اپنے نکاح پر بھی مختصر سی جیولری اور مہندی لگائی ہوئی ہے۔
یادرہےکہ شادی کی تقریبات کاآغاز ڈھولکی سے ہوا، اس کے بعد قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریبات کے دوران شہریار منور اور ماہین صدیقی مختلف روایتی لباسوں میں نظر آئے، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
شادی کی تقریبات میں شوبزستاروں نےخوب شرکت کی جس میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، جمی خان اور علی حمزہ سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
واضح رہےکہ اداکارشہریارمنورنے2012میں ڈرامہ سیریل ’’میرےدرد کوجوزبان ملے‘‘سےشوبزانڈسٹری میں قدم رکھا،اوراداکارہ ماہین صدیقی بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ماہین صدیقی ماضی کی مشہوراداکارہ زیبا بختیار کی بھانجی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Leave a reply