اداکا رہ سعدیہ امام کااپنی شادی کے جوڑے بارے انوکھا انکشاف

0
64

شوبزانڈسٹری کی معروف  اداکارہ سعیدیہ امام نےاپنی شادی کے جوڑے بارے میں انوکھاانکشاف کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ نےایک نجی ٹی وی کےمارننگ شومیں شرکت کی جہاں پراداکارہ سےمختلف قسم کےسوال وجواب کئے گئے،اداکارہ نےاپنی شادی سےمتعلق گفتگوکرتےہوئےبتایاکہ میں کپڑوں کاکام کرتی تھی ،شادی کاجوڑاتیارہورہاتھاکہ اس کی تیاری کےدوران شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی آگ نےپورےکارخانےکواپنی لپیٹ میں لےلیاتھا،جس سےہرچیزجل کرخاکسترہوگئی تھی یہاں تک کےمیری اپنی شادی کاجوڑابھی جل گیاتھا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےسعدیہ امام کاکہناتھاکہ شادی میں وقت بھی کم تھااوریہ جوڑااوراس کارنگ بھی میری والدہ کی پسندکاتھاتومیں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا تو میں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویر مانگی جس پر اس لڑکی نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔
سعدیہ امام نے مزید کہا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا بنوا کردیا تھا۔

Leave a reply