اسرائیلی جارحیت میں 1شخص شہید،2زخمی،ایران نےجواب میں 10میزائل داغ دیے

0
10

اسرائیل کی جارحیت میں ایک ایرانی شہری شہیدجبکہ دوزخمی ہوگئے، ایران کی بھرپور جوابی کارروائی ،مزید10 میزائل داغ دیے،وسطی تل ابیب دھماکوں سےگونج اُٹھا حملےمیں فوجی مقامات کونشانہ بنایاگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایران نےاسرائیلی جارحیت کابھرپورجواب دیتے ہوئے تازہ حملہ کیاجس میں تقریباًدس میزائل داغےگئے۔جس کےنتیجےمیں وسطی تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کاکہناہےکہ اسرائیل پرحالیہ حملےمیں شاہد136 ڈرون استعمال کئے،اسرائیل پر18ویں حملےمیں فوجی مقامات کونشانہ بنایا۔
ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی کا عرب میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھاکہ اسرائیل کےخلاف حملےملکی دفاع میں ہیں،ایران نے200سال سےکوئی جنگ شروع نہیں کی،اپنادفاع کررہےہیں،ایران اپنا دفاع کررہاہے مگر سفارتکاری کےدروازےبندنہیں کیے۔
اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیاکہ اسرائیل کی طرف داغےگئےمتعددایرانی میزائلوں کوروک دیاگیا۔
ایرانی میڈیاکےمطابق ایرانی شہرقم میں زورداردھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی شہروں اصفہان ،خرم آباداورایلام میں اسرائیل نےحملےکئےجبکہ تہران میں بھی فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا،ایرانی شہرقم میں عمارت پراسرائیلی حملہ ہونےسےایک شخص شہیدجبکہ 2زخمی ہوگئے۔
ایرانی ایوان صدرکے اہلکارماجدفراہانی کاکہناتھاکہ امریکی صدراسرائیل کوحملے روکنے کاحکم دےتوسفارت کاری دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے،ایران سویلین ڈائیلاگ پریقین رکھتاہے،براہ راست یابالواسطہ ڈائیلاگ اہم نہیں ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ٹرمپ اسرائیلیوں کو صرف ایک ٹیلیفون کال کرکےآسانی سےجنگ روک سکتے ہیں ،ایران جوہری افزودگی کوروکنےسےبازنہیں آئےگا،یہ پرامن مقاصدکیلئے ہے۔

Leave a reply