اسرائیل نےایران کیخلاف جرم کیاسخت سزادی جائےگی،ایرانی سپریم لیڈیر

0
9

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکہاہےکہ اسرائیل نےایران کےخلاف جرم کیااس کی سخت سزادی جائےگی۔
اسلامی انقلاب کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نےاسرائیلی حملےکےبعداپنی قوم سےخطاب کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ اسرائیل نےاپنےلئےتلخ اورتکلیف دہ قسمت کاانتخاب کیا،شک نہیں اسرائیل کو سزا ضرورملےگی،اسرائیل نےایران کےخلاف جرم کیا،اسرائیل کوسخت سزادی جائے گی۔
ایرانی سپریم لیڈرکامزیدکہناتھاکہ صہیونی حکومت نے اپنے خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن میں جرم کا ارتکاب کیا، اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی شیطانی فطرت کو مزید آشکار کر دیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کاکہناتھاکہ اسرائیلی حکومت کو ایک سخت جواب کا انتظار کرنا چاہیے۔
واضح رہےکہ اسرائیلی حملوں کےبعدایران نےاپنی فضائی حدودتاحکم ثانی بندکردی۔

Leave a reply