اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس سرفرازڈوگرنے4انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی

0
6

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سرفرازڈوگرنے4اہم انتظامی کمیٹیاں تشکیل دےدی۔
چیف جسٹس سرفرازڈوگرکی تشکیل دی گئی کمیٹی میں جسٹس طارق جہانگیری اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان لائبریرکمیٹی کےممبرہیں جبکہ جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس ثمن رفعت امتیازپرمشتمل لاکلرکس ریکروٹمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
جسٹس خادم حسین سومرواورجسٹس اعظم خان پرمشتمل سلیکشن بورڈکمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ سلیکشن بورڈ16ویں اوراوپرکےگریڈکی بھرتیاں کرےگا،جسٹس خادم حسین سومرواورجسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈیپارٹمنٹل اپیل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

Leave a reply