اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0
5

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفرازڈوگرنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدرمیں چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی، صدرمملکت آصف علی زرداری نےچیف جسٹس سردارسرفرازڈوگرسےحلف لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےتقریب حلف برداری میں شرکت کی جبکہ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئےاورسینئر وکلاکی بڑی تعدادبھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئی۔
واضح رہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائی کورٹس کے لئے چیف جسٹس صاحبان کی تقرری کےلئےنام فائنل کیے گئےتھے۔

Leave a reply